ہرائرلائن چاہے وہ ایاٹا ہو یا نان ایاٹا اس کے نام کے علاوہ بھی اسکی پہچان کے لئے کچھ کوڈز استعمال کئیے جاتے ہیں جنہیں آپ ائرلائن کے نک نیم بھی کہہ سکتے ہیں۔مثال کے طور پہ پاکستان انٹرنیشل ائرلائن ہماری قومی ائرلائن کا نام ہے اسے ایاٹا(IATA Designator) نے دو لفظی نام  پی کے(PK) دیا ہے اس کا تین ہندسی کوڈ دوسوچودہ(214) ہے جب کے اس کا (ICAO Designator) پی آئی اے (PIA) ہے.
ہم نے اپنی ویب سائٹ پہ آنے والے معزز ناظرین کی سہولت اور معلومات کے لئے ایاٹا اور نان ایاٹا تمام ائرلائنز کے ہرقسم کے کوڈز کا ڈیٹا بیس تیار کیا ہے جسے آپ ذیل والے لنکس پہ جا کردیکھ سکتے ہیں-
دونوں لنک الگ ٹیب میں کھلیں گے جہاں آپ کسی بھی ائرلائن کا نام لکھ کر سرچ کرکے اس کے متعلق تمام معلومات حاصل کرسکتے ہیں مزید برآں آپ کسی بھی ملک کا نام لکھ کر اس ملک کی تمام ائرلائنز کی تفصیل بھی دیکھ سکتے ہیں اسی طرح آپ کوئی بھی دو لفظی یا تین ہندسی کوڈ لکھ کربھی ائرلائن کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔