زیاراتمکہ مکرمہ

ملتزم کیا ہے؟

ملتزم کعبہ میں سے ہے اس کے پاس دعا قبول ہوتی ہے لوٹائی نہیں جاتی
  الملتزم:
ملتزم وہ جگہ ہے جو حجر اسود کے کونے اور کعبہ کے دروازے کے درمیان ہے یہاں دعا کے لیے چمٹا جاتا ہے
اور اسی طرح :دیوار کے ساتھ چمٹنابھی اس میں شامل ہے.
عمرو بن شعیب اپنے والد سے روایت بیان کرتے ہوۓ کہتے ہیں :
میں نے عبداللہ کے ساتھ طواف کیا جب ہم کعبہ کے پیچھے آئے میں نے کہا کیا آپ پناہ نہیں مانگے گے؟
فرمایا:ہم آگ سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں پھر چل دیے یہاں تک کہ حجر اسود کا استلام کیا اور ستون اور دروازے کے درمیان کھڑے ہوگئے تو اپنا سینہ اور چہرہ اور دونوں بازو اور ہتھیلیاں اس طرح رکھیں اور ان دونوں کو خوب پھیلایا پھر فرمایا :
اس طرح میں نے دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے
الالبانی السلسلة الصحیحة ٢١٣٨
*ملتزم کے پاس دعا قبول ہوتی ہے لوٹائی نہیں جاتی اس بارے میں ابن عباس رضی اللہ عنھما سے ایک اثر آتا ہے وہ فرماتے ہیں:
جو بھی چمٹےان دونوں کے درمیان یعنی رکن اور دروازے کے درمیان کوئ ایک سوال کرے اللہ سے کسی چیز کا تو اسے وہ دے دیا جاتا ہے
مناسک الحج و العمرة لابن القیم ٢٧٣

متعلقہ تحریریں

Back to top button
error: Content is protected !!