کسی بھی  ہوائی اڈے کی کی شناخت کے لئے تین یا چار حرفی کوڈ استعمال ہوتا ہے اس کا آغاذ سنہ 1930 میں امریکی پائلٹس کی سفارش پہ کیا گیا تھا تاکہ انہیں کنٹرول روم سے ہدایات موصول کرنے میں آسانی رہے۔عموما ایسے کوڈز متعلقہ شہر کے لفظ کے تین مختلف حروف سے بنایا جاتا ہے لیکن بعض اوقات مختلف وجوہات کی بنیاد پہ اس سے مختلف طریقہ کار بھی اپنایا جاتا ہے۔
تین حرفی کوڈ
یہ کوڈ(IATA) انٹرنیشل ایئر ٹرانسپورٹ ایوی ایشن(International Air Transport Association)کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ کوڈ ٹکٹ کی بکنگ اور اجراء سامان کی بکنگ وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

چار حرفی کوڈ
یہ کوڈ(ICAO) انٹرنیشل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (International Civil Aviation Organization) کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ کوڈ ائر ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے نیز ایسے ایئرپورٹس کی شناخت کے کام آتا ہے جنہیں ایاٹا (IATA) کوڈ جاری نہ ہوا ہے۔

مثال کے طور پہ لاہور ایئرپورٹ کا (IATA CODE)  ایل ایچ ای (LHE) ہے جبکہ (ICAO CODE)  او پہ ایل اے (OPLA) ہے۔
ہم نے اپنے معزز وزٹر کی سہولت اور معلومات کی کے لئے دونوں کوڈ کا ڈیٹا بیس اپنی ویب سائیٹ پہ فراہم کیا ہے

ایاٹا ائیرپورٹ کوڈز دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
یہاں آپ کو پہلے کالم میں شہر کا نام دوسرے کالم میں ایاٹا ایئرپورٹ کوڈ تیسرے کالم میں ائیر پورٹ کا نام چوتھے کالم میں ملک کا نام پانچویں کالم میں کنٹری ابریو یعنی کے ملک کا دو حرف کوڈ اور چھٹے کالم میں کسی بھی ملک کا ہندسی کوڈ ملے گا۔
مثال کے طور پہ لاہور(LAHORE) شہر کا نام ہے اس کے ائیر پورٹ کا نام علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ ہے اس کا کوڈ ایل ایچ ای (LHE)ہے ملک کا دو حرفی کوڈ پی کے(PK) ہے جبکہ ملک کا ہندسی کوڈ سات سو چونسٹھ (764) ہے۔

آپ اوپر دئیے گئے لنک پہ جائیں وہاں سرچ بکس میں ایئرپورٹ کا نام،شہرکانام،ملک کا نام ایاٹا کوڈ یا ہندسی کوڈ لکھ کر چند لمحے انتظار کریں آپ کے مطلوبہ نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔

آئی سی اے او ایئرپورٹ کوڈز دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں