زیاراتمکہ مکرمہ

مقامِ ابراہیم

مقام ابراہیم خانہ کعبہ میں وہ مقدس پتھر ہے جسے حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام نے اپنے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ساتھ مل کر اپنے قد سے اونچی خانہ کعبہ کی دیواریں اٹھاتے وقت استعمال کیا۔ ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے اسی مقام سے حج کے لئے لوگوں کو پکارا تھا اور جن نے جواب دیا اسے حج کی سعادت حاصل ہوئی ـ
 مقامِ ابراہیم خانہ کعبہ سے تقریبا 13.25 میٹر مشرق کی جانب واقع ہے۔ سنہ 1967ء سے قبل مقام ابراہیم میں نصب پتھر ایک حجرہ نما جگہ میں بند تھا مگر اب اس کے گرد ایک سنہرا فریم لگا دیا گیا ہے۔ اس مقام کو مصلّے کا درجہ حاصل ہے۔ طواف کعبہ کے بعد یہاں دو رکعت نماز نفل ادا کرنے کا حکم ہے۔ مقام ابراہیم میں نصب مربع شکل کے اس تاریخی پتھر کا سائز نصف میٹر ہے۔ اس کا پتھر کے رنگوں میں سفیدی، سیاہی اور زدری رنگ غالب ہیں۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے میں نے مقام ابراہیم میں نصب پتھر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی انگلیوں اور ایڑھیوں کے نشان دیکھے مگر بہت زیادہ چھونے کے نتیجے میں وہ نشان مٹ گئے ہیں۔ خادم حرمین شاہ فہد مرحوم کے دور میں مقامِ ابراہیم کی تجدید نو کی گئی۔ اس دوران یہاں نصب معدنی ڈھانچے کو اعلی معیار کے تانبے کے نئے فریم سے بدل دیا گیا۔ اس کے اندرونی جالی بھی لگئی گئی جس پر سونے کا پانی چڑھا ہوا تھا۔
مقام ابراہیم کو چھونے یا اس کا بوسہ لینے کی شرعا کی دلیل موجود نہیں ہے

متعلقہ تحریریں

Back to top button
error: Content is protected !!