سعودی وزارت حج کی جانب سے موصول ہونے والی حالیہ خبروں کے مطابق عمرہ ویزا کے لئے بنائے گئے نئے جی ڈی ایس پورٹل کا آغاز تاخیر کا شکار ہے  جس میں لگ بھگ پندرہ دن یا اس سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے کیونکہ  عمرہ کے نئے نظام کے متعلق عمرہ کمپنیوں کے لئے جدہ میں چھبیس سے اٹھائیس اگست تک سعودی وزات حج و عمرہ  کی جانب سے تربیتی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ 
 پاکستان میں سعودی ایجنٹوں کو فنڈز کی منتقلی کے لئے اپنے بینک اکاؤنٹ کھولنے میں بھی وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ریگولیٹری حکام سے کچھ منظوریوں کی ضرورت ہوگی۔ لہذا پاکستان میں کسی بھی کمپنی کے اعلان کردہ عمرہ پیکجز حالیہ صورت حال کے تناظر میں درست نہیں ہیں۔ وزارت حج و عمرہ کے ذریعہ طریقہ کار کو حتمی شکل دیئے جانے تک نئے عمرہ پیکجز کا اجراء ممکن نہیں۔عمرہ زائرین کو مشورہ ہے جب تک ویزہ فیس پالیسی اور پیکجز واضح نہیں ہوجاتے تب تک ائرٹکٹ کی بکنگ سے گریز کریں
عمرہ پیکجز
تاریخ اشاعت 19 اگست 2019