سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے نئے سال سنہ چودہ سو اکتالیس ہجری(2019-2020) کے لئے عمرہ ویزہ پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ویزہ کا اجراء اسی سال پندرہ ذوالحج کو شروع ہوجائے گا اور بلا تعطل چودہ شوال تک جاری رہے گا.

جبکہ عمرہ زائرین یکم (۱) محرم چودہ سو اکتالیس(۱۴۴۱)ہجری سے عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں داخل ہوسکیں گے اور یہ سلسلہ انتیس(۲۹) شوال چودہ سو اکتالیس(۱۴۴۱)ہجری تک جاری رہے گا
تاریخ اشاعت 2اگست 2019