سفری رہنمائیپاکستان

پاکستان موٹروے

پاکستان موٹروے پاکستان میں لیمٹیڈایکسیس اور کنٹرول ایکسیس سڑکوں کا ایک جال ہے اس منصوبہ کا آغاز سنہ انیس سو ستانوے میں ہوا جب کہ اس کی منصوبہ سازی سنہ انیس سو نوے میں کی جا چکی تھی منصوبہ کے مطابق اس کی لمبائی بتالیس سو چھیاسٹھ کلومیٹر ہے اس منصوبہ کے تحت پاکستان کے تینوں تجارتی ساحلوں کراچی پورٹ،پورٹ بن قاسم اور گوادر پورٹ کو پورے ملک سے ملانامقصود تھا اس کے انتظامات پاکستان کے ادارہ نیشل ہائے اتھارٹیز کے کنٹرول میں ہیں۔بعد میں اس کے بیشتر حصوں کو سی پیک (چائنہ پاکستان اکانومی کوریڈور)کا حصہ قرار دے دیا گیا اس کے بہت سے حصے تاحال زیر تعمیر ہیں۔

موٹرویز کی فہرست

ایم ون (M-1)

پشاور تا اسلام آباد چھ لائنوں پہ مشتمل ہے لمبائی ایک سو پچپن کلومیٹر ہے سنہ دوہزار سات میں تعمیر مکمل ہوئی۔حد رفتار ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔اس روٹ کے اہم شہر چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، اٹک، برہان، حسن ابدال ہیں
ایم ٹو (M-2)
اسلام آباد تا لاہور چھ لائنوں میں مشتمل ہے لمبائی تین سو ستاسٹھ کلومیٹر ہے سنہ انیس سو ستانوے میں تعمیر مکمل ہوئی۔حد رفتار ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہے-اس روٹ کے اہم شہر شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، پنڈی بھٹیاں، بھلوال، چکوال ہیں۔
ایم تھری (M-3)
لاہور تا عبدالحکیم چھ لائنوں پہ مشتمل ہے لمبائی دوسو تیس کلومیٹر ہے سنہ دوہزار انیس میں مکمل ہوئی-حد رفتار ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہے
ایم فور (M-4)
پنڈی بھٹیاں تا ملتان چار لائنوں پہ مشتمل ہے لمبائی دوسو چھیاسی کلومیٹر ہے
ایم فائیو (M-5)
ملتان تا سکھر چھ لائنوں میں مشتمل ہے لمبائی تین سو ستاسی کلومیٹرہے
ایم سیکس (M-6)
سکھر تا حیدرآباد چھ لائنوں پہ مشتمل ہے لمبائی دو سو چھیانوے کلومیٹر ہے
ایم سیون (M-7)
دادو تا حب چار لائنوں پہ مشتمل ہے لمبائی دو سو ستر کلومیٹر ہے
ایم ایٹ (M-8)
رتوڈیرو تا گوادر دولائنوں پہ مشتمل ہے لمبائی آٹھ سو بانوے کلومیٹر ہے
ایم نائن (M-9)
حیدرآباد تا کراچی چھ لائنوں پہ مشتمل ہے لمبائی ایک سو چھتیس کلومیٹر ہے
ایم ٹین (M-10)
کراچی شمالی بائی پاس دو لائنوں پہ مشتمل ہے لمبائی ستاون کلومیٹر ہے
ایم الیون (M-11)
سیالکوٹ تا لاہور چھ لائنوں پہ مشتمل ہے لمبائی انانوے کلومیٹر ہے
ایم ٹویل (M-12)
ایم تھرٹین (M-13)
صوابی تا چکدرہ چھ لائنوں پہ مشتمل ہے لمبائی اکیاسی کلومیٹر ہے
ایم فورٹین (M-14)
ہکلہ تا ڈیرہ اسماعیل خان چار لائنوں پہ مشتمل ہے لمبائی دو سو اسی کلومیٹر ہےایمرجنسی رن وے

ایم ون اور ایم ٹو پہ ایمرجنسی لینڈینگ کے لئے مختلف مقامات پہ رن ویز بھی بنائے گئے ہیں جن پہ گاہے بگاہے پاکستان ائر فورس لینڈنگ کے کامیاب تجربات کرتی رہتی ہے۔

متعلقہ تحریریں

Back to top button
error: Content is protected !!