تھائی لینڈ

تھائی لینڈ سیاحوں کا محبوب ملک

تھائی لینڈ ایک جنوب مشرقی ایشین ملک ہے۔ یہ خوبصورت ساحلوں ، خوشحال شاہی محلات ، قدیم کھنڈرات اور خوبصورت مندروں کے حوالہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے ۔تھائى لینڈ کے معنے ہیں آزاد لوگوں کے رہنے کى جگہ اس ملک کا پرانا نام سیام ہوا کرتا تھاـ یہ ملک تاریخ میں کبھى بھى کسى اور قوم کا غلام نہیں بنا۔ اس کا دار الحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر بینکاک ہے۔جو کہ تجارتی سرگرمیوں کے حوالہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اس کی سرحدیں میانمر ، لاوس ،کمبوڈیا اور ملائیشیا سے ملتی ہیں۔
اس کی کرنسی کا نام تھائی بھات ہے۔اس کی معشیت کا انحصار مینوفیکچرنگ، زراعت اور سیاحت کے شعبوں پہ ہے۔ تھائی لینڈ کا اکثریتی مذہب بدھ مت ہے جب کہ مسلمان کل آبادی کا چھ فیصد ہیں۔اسکے علاوہ یہاں ہندو اور عیسائی مذہب کے پیروکار بھی موجود ہیں۔دارلحکومت بینکاکے کے علاوہ اس کے چھہتر(76)صوبے ہیں۔
کوپھی پھی آئسلینڈ

 

یہاں سیاحوں کے لئے تفریحی ،تاریخی اور قدرتی مناظر سے مذین مقامات ایک لمبی فہرست ہے جن میں کوپھی پھی آئس لینڈ،پھانگ نگا بے آئس لینڈ،گرینڈ پلیس،ریلے ساحل،جنوبی ہل کے قبائل،موکوچانگ نیشنل پارک،ایوتھیا ہسٹری پارک،تھائی برما ریلوے ٹریک،فل مون ساحل،سیمی لین آئس لینڈ،پھنومرنگ مندر،کھاؤسوک نیشل پارک،چیکوچیٹک ویک اینڈ مارکیٹ،کو لائپ ساحل،چیانگ مائی نائٹ بازار،وات ارون مندر،کونانگ یوآن ساحل،سکھوتھائی ہسٹری پارک،موکوآنگ آئسلینڈ،کھاؤیی نیشل پارک،پرسات ہن پھیمائی مندر،ہاؤہن ساحل،فلوٹنگ مارکیٹ یعنی کہ کشتیوں والا بازار،آؤنانگ ساحلی پارک اور اروان فال آبشار شامل ہیں۔

متعلقہ تحریریں

Back to top button
error: Content is protected !!