ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح اپنی زندگی کے لمحات کو یادگار بنانے کے لئے وادی کاغان کا رخ کرتے ہیں یہ وہی وادی ہے جسے پریوں کا دیس بھی کہتے ہیں۔ہمارا ادارہ اپنے کرم فرماؤں کے لئے وقتا فوقتا اس وادی کی سیر کے لئے پروگرام ترتیب دیتا رہتا ہے یہ ٹرپ چار دن کا ہوتا ہے جس کی تفصیلات آپ ذیل میں ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔
پہلا دن
صبح سات بجے لاہور سے روانگی،بالاکوٹ کے حسین نظارے،کیوائی آبشار کے پرکشش نظارے،کاغان گاؤں اور ناران گلیشئیر کی سیر،ںاران میں رات کا قیام
دوسرا دن
صبح سویرے ناشتہ،بابوسرٹاپ کی جانب روانگی،پیالہ جھیل پہ قیام،لولوسر جھیل پہ قیام،بابوسرٹاپ کی سیر،واپس بٹہ کنڈی کا جانب روانگی،بٹہ کنڈی میں رات کا قیام
تیسرا دن
صبح نو بجے ناشتہ،واپس ناران کی جانب روانگی،جیپ کے ذریعے جھیل سیف الملوک کی سیر،ناران شہر میں رات کا قیام
چوتھا دن
صبح نو بجے ناشتہ،واپسی کے لئے سفر کا آغاز،کیوائی آبشار پہ کچھ وقت قیام اور پھر لاہور واپسی تک مسلسل سفر

پیکج میں جوخدمات شامل ہیں۔
سفر کے لئے ایئر کنڈینشڈ گاڑی،صبح کا ناشہ،رات کا کھانا،ایک بار بار بی کیو،چار افراد کے شئیرنگ کمرہ،فوٹو گرافی،تمام ٹول ٹیکس اور بنیادی فرسٹ ایڈ۔
پیکج میں جو خدمات شامل نہیں ہیں
ناشتہ اور رات کے کھانے کے علاوہ ہاٹ یا کولڈ ڈرنکس،انشورنس یا ایسی تمام دیگر چیزیں جو اوپر والی فہرست میں شامل نہیں۔
پیکج کے اخراجات
آپ ہمیں بتائیں گے کہ آپ کب ٹرپ کے لئے جانا چاہتے ہیں،کتنے افراد ہیں،فیملی ہے یا دوستوں کا گروپ،اگر فیملی ہے تو ساتھ بچے کتنے ہیں،آپ کو ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کس قسم کی درکار ہے،آپ ہمارے گروپس کے ساتھ جانا چاہتے ہیں یا آپ کو الگ سے ہماری خدمات درکار ہیں تب ہی ہم پیکج کے اخراجات کا تعین کرسکیں گے۔
ادائیگی کا طریقہ کار
پیکج بک کروانے کے لئے کم از کم پچاس فیصد رقم ایڈوانس جمع کروانا ہوگی اور باقی ماندہ رقم رونگی سے پہلے ہرصورت ادا کرنا ہوگی۔آپ بذیعہ بنک،جاز کیش یا ہمارے دفتر میں رقم جمع کروا سکتے ہیں۔
قواعد و ضوابط
ہمارے ساتھ تفریحی دورے پہ جانے کے لئے ہماری قوائد و ضوابط پہ سختی سے عمل ضروری ہے احتیاط سے تمام شرائط پڑھیں اگر آپ ان سے متفق ہوں تو ٹرپ بکنگ کے لئے رابطہ کریں
1-کسی بھی ممبر کو ایسے کسی عمل کی اجازت نہیں ہوگی جو غیراخلاقی کہلواتا ہے۔
2-کسی قسم کی نشہ آوار چیز کا استعمال،سفر میں پاس رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اگر دران سفر یا کسی بھی ممبر سے کسی بھی قسم کی منشیات برآمد ہوئی تو اس ممبر کو فی الفور گروپ سے نکال دیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی رقم واپسی نہ ہوگی اور نہ ہی وہ کسی قسم کی واپسی کا مطالبہ کرنے کا مجاز ہوگا
3-ٹرپ کے دوران کسی بھی قسم کے مذہبی،سیاسی اور غیراخلاقی بحث کی اجازت نہ ہوگی۔
4-تمام ممبران سیاحتی مقامات کو ماحول دوست بنانے کی کوشش کریں گے اور کسی قسم ماحولیاتی آلودگی،کوڑا کرکٹ پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
5-پہاڑی علاقوں میں زیادہ چڑھایوں کی وجہ سے گاڑی کے انجن کو مزید پاورفل بنانے کے لئے اسے سی بند کیا جاسکتا ہے۔
6-سفر کے دوران ، چوری ، ذاتی نقصان یا ذاتی سامان کو نقصان پہنچنے کی صورت میں ادارہ کو کسی بھی صورت میں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔
7-منتظمین کے پاس الیکٹرانک / ڈیجیٹل میڈیا کے لئے ایونٹ کی تصاویر کو استعمال کرنے کا حق محفوظ ہے۔
8-نظم و ضبط کی وجہ سے کسی بھی شریک کی بکنگ ختم کرنے کا حق منتظمین کے پاس ہے۔
9-دوران سفر آپ کی ہر ممکن حفاظت، نگہداشت کی جائے گی ، پھر بھی کسی غیر متوقع ،قدرتی آفات،لینڈ سلائیڈنگ یا دیگر کسی بھی قسم کے حادثے کی صورت میں ، کمپنی ، گروپ لیڈر اور ٹور منتظمین کو کسی بھی شکل میں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔
10- کسی بھی ٹرپ کو کسی بھی وجہ سے منسوخ کرنے کا حق ادارہ ہذا حاصل ہوگا تاہم ادارہ کی جانب سے منسوخ کئے جانے کی صورت میں وصول شدہ تمام رقم واپس کردی جائے گی۔