مکہ مکرمہ

کسوا ٹاور ہوٹل مکہ مکرمہ

کسوا ٹاور ،ابراج کسوا اور الکسوا ہوٹل کے نام سے مشہور ہے یہ مکتہ المکرمہ میں  سستے اور بہترین رہائشی ہوٹل کے طور پہ جانا جاتا ہے۔یہ پانچ ٹاورز پہ مشتمل ہے جس میں چار مختلف کیٹیگری(اکانومی،ایک،دو،تین،چار سٹار) شامل ہیں ہر ایک ٹاور تیس منزلوں پہ مشتمل ہے اس میں مجموعی طور پہ ستائیس ہزار افراد کی رہائش کی گنجائش ہے جبکہ موجود کمروں کی تعداد ساڑھے چار ہزار ہے۔ ہر فلور پہ خواتین و حضرات کے لئے نماز کے لئے ہال مختص کئے گئے ہیں اور ہر حال میں تقریبا ایک ہزار افراد کی نماز کی ادا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

سٹینڈرڈ،ڈبل،ٹرپل،قواڈ اور فیملی رومز دستیاب ہیں، کچھ کمروں کے ساتھ مشترکہ کچن بھی موجود ہیں رہائشی کمروں میں ایل سی ڈی ٹی وی،فریج اور دیگر سہولیات دستیاب ہیں، پورے ہوٹل میں وائی فائی کی سہولت موجود ہے جبکہ وہیل چئیر استعمال کرنے والوں کے لئے خصوصی انتظامات موجود ہیں رہائش اختیار کرنے والوں اور ہوٹل عملہ کے لئے مجموعی طور پہ ایک سو تیرہ لفٹیں موجود ہیں۔ ہوٹل میں رہائش اختیار کرنے والوں کے لئے وسیع کار پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ ہوٹل سے مسجد الحرام تک جانے کے لئے چوبیس گھنٹے مفت شٹل سروس کی سہولت بھی موجود ہے-

روم سروس اور استقبالیہ چوبیس گھنٹے میسر ہیں. یہ ہوٹل تیسیر (تاثیر) روڈ پہ واقع ہیں مسجد الحرام کنگ فہد گیٹ سے ہوٹل تک کا فاصلہ ایک اعشاریہ سات کلومیٹر،ہوٹل سے منی کا فاصلہ آٹھ کلومیٹر،ہوٹل سے عرفات کا فاصلہ انیس اعشاریہ تین کلومیٹر جبکہ کنگ عبدالعزیز ائرپورٹ جدہ سے فاصلہ پچہتر کلومیٹر ہے-
نوٹ یہ تحریر یمامہ ٹریول اینڈ ٹورز کی جانب سے اپنے کسٹمرز اور اپنی ویب سائٹ وزٹرز کی معلومات کے لئے آج مورخہ دو اکتوبر سنہ دوہزار انیس کو شائع کی گئی۔
یہ ہوٹل بین الاقوامی ادارہ (InterContinental Hotels & Resorts) کی ملکیت ہے۔
کسوا ٹاور ہوٹل کی بکنگ کے لئے ہم سے رابطہ کریں
ہمارے عمرہ پیکج
مزید تصاویر اور لوکیشن کے لئے ذیل میں گوگل میپ ملاحظہ فرمائیں

متعلقہ تحریریں

Back to top button
error: Content is protected !!